ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ٹی پی او(جنرل) کے زیرِ اہتمام ریسرچ اسکالرس کے لئے کاؤنسلنگ ورکشاپ کا انعقاد

ٹی پی او(جنرل) کے زیرِ اہتمام ریسرچ اسکالرس کے لئے کاؤنسلنگ ورکشاپ کا انعقاد

Tue, 18 Apr 2017 22:17:51    S.O. News Service

علی گڑھ، 18/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس(جنرل) کے زیرِ اہتمام کیمیکل انجینئرنگ شعبہ کے تعاون سے ریسرچ اسکالرس کے لئے کاؤنسلنگ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا جس کا مقصد ریسرچ اسکالرس کو ملک و بیرونِ ملک روزگار و تعلیم کے مواقع کے تعلق سے معلومات مہیا کرانا تھا۔ریسرچ اسکالرس سے خطاب کرتے ہوئے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر (جنرل) مسٹر سعد حمید نے کہا کہ ریسرچ اسکالرس کو بھی گائڈینس کی ضرورت ہوتی ہے اور اس ورکشاپ کا انعقاد بھی ان کی مستقبل سازی میں ضروری گائڈینس اور ترغیب کے مقصد سے کیاگیا۔انہوں نے شخصیت سازی کو فروغ دینے، روزمرہ تناؤ کے نظم اور مطالعہ کے دباؤ وغیرہ پر بھی گفتگو کی۔برٹش کاؤنسل میں ٹرینر نصر عطا نے غیر ملکی یونیورسٹیوں میں داخلے، اسکالر شپ وغیرہ کے بارے میں بتاتے ہوئے انگلینڈ، امریکہ اور دیگر یوروپین یونیورسٹیوں میں اسکالر شپ کے مواقع سے روشناس کرایا۔کیمیکل انجینئرنگ شعبہ میں ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر صدف زیدی نے حاضرین کا خیر مقدم کیا اور سید محمد عدنان نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔
 


Share: